Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول میں سرخ پاوڈر، ملاوٹ کا نیا طریقہ پکڑا گیا

پٹرول سٹیشن کے مالک اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت تجارت نے جدہ میں ایک ایسے پٹرول سٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں پٹرول 91 میں سرخ پاؤڈر شامل کرکے اسے پٹرول 95 کہہ کر فروخت کیا جارہا تھا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ ’اس سے قبل پٹرول سٹیشن نرخوں میں گھپلے ، تیل کی مقدار میں کمیِ اور میٹر میں گڑ بڑ کرکے دھوکہ بازی کررہے تھے۔ پہلی مرتبہ پٹرول91 میں سرخ پاؤڈر شامل کرکے اسے پٹرول  95 کہہ کر مہنگا فروخت کرنے کا کیس سامنے آیا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ پٹرول سٹیشن کے مالک اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو قانونی کارروائی کے لیے ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
علاوہ ازیں جازان میں وزارت تجارت نے ملاوٹی پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول سٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے۔
عدالت نے انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی پر پٹرول سٹیشن کے مالک کے خلاف کارروائی کی۔ 
الاحسا، دمام دیگر مقامات سے بھی اسی قسم کی رپورٹ ملی ہیں۔

شیئر: