Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ہیومن ڈویلپمنٹ میں درجہ بندی بہتر بنا لی

نئی رپورٹ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے تیار کی ہے۔ (فوٹو سبق)
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے 2022 نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 191 ممالک میں ہیومن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اعلی ترین شرح حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں 35 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مملکت نے 5 درجے ترقی کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے دوران سعودی عرب ہیومن  ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پوری دنیا میں 40 ویں نمبر پر تھا۔ مملکت جی 20 ممالک میں ہیومن ڈیولپمنٹ کے حوالے سے دسویں نمبر پر ہے۔ اس نے 2019 اور2021 کے دوران جی 20 میں پیشرفت حاصل کی ہے۔ 
سعودی عرب نے عرب دنیا میں ہیومن  ڈویلپمنٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ پہلے نمبر پر امارات اور  دوسرے نمبر پر بحرین ہے۔  
سعودی عرب نے  تعلیم کے شعبے میں بھی پیشرفت کی ہے۔ اوسط تعلیمی سالوں کے گراف میں 18 درجے ترقی کی ہے۔ مملکت گزشتہ رپورٹ میں 74 ویں نمبر پر تھا اب 56 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 
ہیومن ڈویلپمنٹ میں پوری دنیا میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد ناروے، آئس لینڈ اور ہانگ کانگ ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: