Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے 10 ممالک میں سعودی عرب شامل

فائبر ٹیکنالوجی کے بعد انٹرینٹ کے میدان میں تیزی سے ترقی ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)
 وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی’عبداللہ عامر‘ کا کہنا ہے کہ اب سعودی عرب کا شمار ان 10 ممالک میں کیا جانے لگا ہے جہاں صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزیر مواصلات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’2017 ‘ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں سعودی عرب کا شمار 100 ممالک کے بعد تھا۔ 
انتہائی مختصر وقت میں سعودی عرب نے ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں تیزترین ترقی کرتے ہوئے صارفین کو بہترین سہولتیں فراہم کیں جس کی بدولت آج سعودی عرب ان دس ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 

سال2017  میں مملکت کا شمار100 ممالک میں بھی نہیں ہوتا تھا (فوٹو: سبق)

وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے سال 2020 میں ہی یہ ثابت کردیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرسکتا ہے‘۔ 
واضح رہے کہ سنہ 2004 سے مملکت میں کیمرہ موبائل کی اجازت دی گئی تھی اس وقت انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہوا کرتی تھی۔ 
فائبر گلاس ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ہی مملکت میں ٹیلی کمیونیکیشن کے فیلڈ میں نئے دور کا آغاز ہوا اور آج سعودی عرب کا شمار مواصلات کے شعبے میں ترقی یافتہ ممالک میں کیا جانے لگا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: