Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے 4 ہزار کارکنان

مسجد الحرام کے تمام مقامات کو یومیہ 10 مرتبہ دھویا جاتا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کے شعبے سینیٹائزنگ کے ڈائریکٹرجابراحمد الودعانی کا کہنا ہے کہ’ مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پر صفائی کا کام جاری رہتاہے۔ صفائی اورسینیٹائزنگ کےلیے 4 ہزار کارکنان مخصوص ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں صفائی اورسینیٹائزنگ کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کے باوجود اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں اور کوئی رکاوٹ بھی پیش نہ آئے۔ 
جابراحمد الودعانی کا مزید کہنا تھا کہ ’مسجد الحرام کے تمام مقامات کو یومیہ 10 مرتبہ دھویا جاتا ہے۔ سینیٹائزنگ کرنے والے اہلکار تمام مقامات پر جراثیم کش سپرے کرتے ہیں‘۔ 

 اس بات کاخیال رکھا جاتا ہے کہ زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے( فوٹو سبق)

’صحن مطاف کی صفائی اوراس کی سینیٹائزنگ کے لیے خصوصی آلات فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مسعی کی مستقل بنیادوں پردھلائی اور سینیٹائزنگ کےلیے بھی آلات اور کارکنوں کی ٹیم موجود ہے‘۔ 
صحن مطاف کی دھلائی اورسینیٹائزنگ کا تمام کام اعلی تربیت یافتہ اہلکارانجام دیتے ہیں اوراس امر کا خاص خیال رکھاجاتا ہے کہ طواف کرنے والے زائرین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
صحن مطاف کو دھونے کے ساتھ ساتھ اسے خشک کرنے کیے بھی بڑی تعداد میں کارکنان موجود رہتے ہیں جوویکیوم مشین سے خشک کیے جانے والے فرش کو دوبارہ مخصوص وائپرز سے خشک کرتے ہیں تاکہ وہ مقامات جو الیکٹریکل ویکیوم مشین کے ذریعے سے خشک ہونے سے رہ گئے انہیں خشک کیاجاسکے۔ 
جابراحمد الودعانی نے مزید کہا کہ مسجد الحرام کی دھلائی اورسینیٹائزنگ کے بعد فرش کو معطر کرنے کےلیے مخصوص خوشبو کا سپرے کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: