Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو والدین کے ساتھ مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت

5 سال سے کم عمر بچوں کو صرف نماز کے لیے حرم میں ساتھ لے جایا جا سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو صرف نماز کے لیے حرم میں ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’بچوں کے لیے عمرہ اجازت نامے کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ ان کی کم سے کم عمر 5 سال ہو‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’5 کی عمر کے بچوں کو عمرہ اجازت نامہ جاری ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ پہلے کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں‘۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

شیئر: