Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دھند، مکہ، مدینہ اور عسیر میں بارش

’جدہ میں رات سے لے کر فجر کے بعد تک دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
موسم کی پیشگوئی کرنے والے ادارے طقس العرب نے کہا ہے کہ جدہ شہر اور اطراف میں آج پیر کو اور کل منگل کو دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طقس العرب نے کہا ہے کہ ’رات کے وقت سے لے کر فجر کے بعد تک دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دنوں میں دھند کے وقت شہر کے اندر عام طور پر اور شہر کے باہر ہائی وے پر خصوصی طور پر گاڑی چلاتے وقت احتیاط کی خاص ضرورت ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
’خمیس مشیط، ابہا، احد رفیدہ، سراۃ عبیدہ اور ظہران الجنوب میں رات 8 بجے تک بادل چھائے رہیں گے‘۔
ادھر مدینہ منورہ میں رات 9 بجے تک بارش کا امکان ہے جبکہ دن بھر سیاہ بارل چھائے رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ وادی الفرع اور الیتمہ میں  میں تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’جازان، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: