Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا چارلس سوم کو ٹیلی فون، بادشاہ بننے پر مبارک باد

ْخادم حرمین شریفین نے جمعرات کو بادشاہ چارلس پر فون پر رابطہ کیا تھا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے شاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر بادشاہ چارلس، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے رنج وملال اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ 
خادم حرمین شریفین نے شاہ چارلس کو تخت نشینی کی مبارک باد دیتے ہوئے برطانیہ کے دوست عوام کی خدمت احسن طریقے سے انجام دینے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ 
بادشاہ چارلس نے شاندار جذبات کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا دلی شکریہ اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: