Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مصری حکام کا لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

قاہرہ میں ہونے والی 48 ویں عرب لیبر کانفرنس میں سعودی وفد شامل ہے۔ فوٹو عرب نیوز
قاہرہ میں ہونے والی48 ویں عرب لیبر کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیر افرادی قوت اور سعودی عرب کے نائب وزیر برائے انسانی وسائل و محنت نے اپنی وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے وزیرحسن شحاتہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر عبداللہ ابوثنین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مزدوروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا گیا ہے۔

مملکت آنے والے کارکنوں کی مہارت کی سطح کو بہتر بنایا جائے گا۔ فوٹواہرام

اس ملاقات کا مقصد سعودی عرب میں مصری کارکنوں کے حالات اور بیرون ملک کام کرنے کے لیے موزوں کارکنوں کو اہل اور پیشہ ورانہ تربیت کا حامل بنانا ہے۔
مصر کے وزیر محنت و افرادی قوت حسن شحاتہ نے مصر اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ سعودی نائب وزیر قاہرہ میں 25 ستمبر تک جاری رہنے والی لیبر کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ملاقات میں مزدوروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا گیا ہے۔ فوٹواہرام

اس موقع پر سعودی عرب نے مزدوروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس سے مملکت آنے والے کارکنوں کی مہارت اور کارکردگی کی سطح کو یقینی بنایا جائے گا۔
عرب لیبر کانفرنس کے موقع پر سعودی نائب وزیر عبداللہ ابوثنین نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے محنت کے ساتھ باہمی رابطہ کے اجلاس کی سربراہی کی۔
 

شیئر: