Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونائیٹڈ ایئر نے زخمی ڈاکٹر کو معاوضہ پیش کردیا

واشنگٹن .... یونائیٹڈ ایئرلائنز نے جس ڈاکٹر کو زدوکوب کرکے اور گھسیٹ کر طیارے سے اتارا تھا اب اس کو معاوضہ پیش کیا گیا ہے۔ معاوضے کی رقم کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔ شکاگو میں 9اپریل کو ڈاکٹر ڈیوڈ ڈاو نے اوور بکنگ کے بعد جب طیارے سے اترنے سے انکار کردیا تو عملے کے ارکان نے انکی ناک توڑ دی ۔ 2دانتوں سے محروم کردیا اور خون میں نہلا دیا۔ ساتھی مسافروں نے اسکی وڈیو اور تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالدیں جو وائرل ہوگئیں۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے سی ای او نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اپنے مسافر کی یہ حالت دیکھی تو مجھے یقین نہیں آیا۔ اب انہوں نے کمپنی کے قواعد میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈاکٹر ڈاو کے وکلا ءکا کہناہے کہ معاملے کا بہتر طریقے سے تصفیہ ہوچکا ہے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ فریقین معاوضے کی رقم کا کسی بھی طور انکشاف نہیں کرینگے۔

شیئر: