Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے نیا پلیٹ فارم قائم کررہے ہیں: نائب وزیر حج

سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ’ زائرین کی خدمت کے لیے ایک نئے مکمل نئے پلیٹ فارم قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے‘۔ 
السعودیہ چینل کے خصوصی پروگرام ’من السعودیہ‘ (سعودی عرب کی طرف سے ) میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر حج عبدالفتاح مشاط نے کہا کہ ’نیا پلیٹ فارم کثیر المقاصد ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین بڑے اہداف حاصل کیے جائیں گے‘۔ 
نائب وزیر حج نے تین اہداف کے حوالے سے بتایا کہ ’ایک ہدف زیادہ تعداد میں زائرین کا خیر مقدم، دوسرا زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں سہولت پیدا کرنا اور تیسرا ان کے سفر کو مختلف حوالوں سے یادگار بنانا  ہے‘۔ 
 ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا کہ ’ان اہداف اور کاموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے جس کے ذریعے وزارت حج و عمرہ کی خدمات میں معیاری تبدیلی آئی ہے‘۔ 
نائب وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ’ وزارت تمام شعبوں میں مکمل تبدیلی لا کر زائرین کے سفر کے تجربے میں انفرادیت کے لیے کئی سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے‘۔ 

شیئر: