Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک کی اہم عمارتیں سعودی پرچم کے رنگوں سے مزین

’قاہرہ میں اہرامات مصر کو سبز رنگ سے مزین کرتے ہوئے یوم الوطنی پر خوشی کا اظہار کیا گیا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے 92 یوم الوطنی کی خوشی میں شرکت کرتے ہوئے متعدد عرب ممالک نے اہم عمارتوں اور سیاحتی مقامات پر سعودی پرچم کے رنگوں سے مزین کردیا ہے۔
دبئی میں برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے مزین کرنے کے علاوہ خصوصی شو کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسی طرح قاہرہ میں اہرامات مصر اور قاہرہ ٹاور کو کو بھی سبز رنگ سے مزین کرتے ہوئے سعودی یوم الوطنی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اردن میں سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دار الحکومت عمان کی اہم عمارتوں کے علاوہ عبدون پل کو سبز رنگ سے مزین کردیا۔
اسی طرح بحرینی دارالحکومت منامہ کی اہم تنصیبات اور عمارتوں کے علاوہ تجارتی مراکز میں سعودی پرچم کے رنگ چھائے رہے جبکہ متعدد شاپنگ مالز میں جشن بھی منایا گیا۔
ادھر کویت میں سعودی یوم الوطنی کی خوشی میں کویت ٹاورز کو سبز رنگ سے سجا دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی جشن منایا گیا۔

شیئر: