Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیرملکی سرمایہ کار کی لاگت میں کمی سعودی عرب کا امتیازی وصف‘

کم سے کم خطرات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منافع یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’غیرملکی سرمایہ کار کی لاگت میں کمی سعودی عرب کا امتیازی وصف ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خالدالفالح نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو حتی الامکان کم سے کم خطرات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منافع یقینی پر زور دیا اور کہا سعودی عرب اسی کے لیے کوشاں ہے۔ 
سعودی وزیر نے نیویارک میں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  (پی آئی ایف) کے زیر اہتمام سمٹ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ’وزارت سرمایہ کاری کی پہلی ترجیح کو ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں۔ میری اور وزارت سرمایہ کاری کی پہلی ترجیح ’سرمایہ کار‘ ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سارا زور اس بات پر ہے کہ سرمایہ کار کو نقصانات کے کم سے کم خطرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا موقع کس طرح دیا جائے۔ یہ بھی کوشش ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار سعودی عرب میں اپنا کام آسانی سے کرسکیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مملکت میں سرمایہ کاروں کی ترجیحات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔  قومی ترجیحات یقینا پیش نظر ہوتی ہیں لیکن عالمی برادری کی ترجیحات کو بھی پیش نظر رکھتے ہیں ‘۔
انہوں نے مملکت کی کوششوں اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جو معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم کرنے کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

شیئر: