Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کی یمن میں ملیریا سے نمنٹے کے لیے مہم

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں ملیریا سے نمٹنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی امدادی کوششیں اس کے نفاذ کرنے والے پارٹنر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کی تھیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان میں پناہ گزینوں میں 300 فوڈ باسکٹ تقسیم کرکے لبنان میں اپنی امدادی کوششوں کو بڑھایا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: