Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ایکشن فلمیں اب سعودی سینما گھروں میں

الصور العربیہ گروپ تفریحاتی صنعت کی دنیا میں بڑا نام ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
الصور العربیہ گروپ اس ہفتے سعودی سینما گھروں میں انڈیا کی ایکشن فلمیں پیش کرے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق پہلی فلم  29 ستمبر جمعرات کو ’وکرم ودھا‘ پیش کر دی گئی۔ اس کی کہانی پولیس کے ایک پرانے افسر کے اردگرد گھومتی ہے جو خطرناک قسم کے  جرائم پیشہ گروہوں کے تعاقب میں رہتا ہے اور سرغنہ کی گرفتاری کے لیے اپنی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔
اس فلم میں اچھائی اور برائی کے درمیان گھمسان کا معرکہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ 
دوسری انڈین فلم Ponniyin Selvan-I ہے۔ یہ فلم آئی میکس ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ فلم 30 ستمبر کو پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں دسویں صدی ہجری کا منظر نامہ دیکھنے کو ملے گا۔ اقتدار کے لیے خونریز معرکے کے  مناظر ہوں گے۔ خانہ جنگی کا ماحول مختلف شکلوں میں سامنے آئے گا۔
ایک فریق شہنشاہیت کے سقوط کے بعد اقتدار حاصل کرنے اور دوسرا انتقام لینے کی کوشش کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ 
’وکرم ودھا‘ فلم  میں رتیک روشن، رادھیکا  اور سیف علی خان اپنے کردار نبھا رہے ہیں۔ 
جبکہ دوسری فلم Ponniyin Selvan میں انڈین اور انٹرنیشنل فلمی دنیا کے سٹارز ہیں۔ ان میں وکرم ، ایشوریہ رائے، جم ریفی اور کارتھی کام کررہے ہیں۔ فلم کی ہدایت منی رتنم نے دی ہے۔ 
الصور العربیہ گروپ تفریحاتی صنعت کی دنیا میں بڑا نام ہے۔ یہ ای پلیٹ فارم کے ذریعے سیریل اور فلمیں تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: