Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اردن میں ثقافتی روابط بڑھانے کا جائزہ

سعودی وزیر ثقافت سے جمعے کو میکسیکو میں اردنی ہم منصب نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سے جمعے کو میکسیکو میں اردنی وزیر ثقافت ھیفا نجار نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ثقافتی پالیسیوں اور پائدار ترقی کے حوالے سے یونیسکو کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے میکسیکو میں ہیں۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے اردنی ہم منصب کو ’اربد‘ کو 2022 کے لیےعرب ثقافت کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ 
سعودی وزیر ثقافت نے اردن میں سعودی ثقافتی ہفتہ منائے جائے کے حوالے سے تعاون پر اردنی وزیر کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ’اردن کے عوام اور حکومت سعودی عوام و حکومت سے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں‘۔
اس موقع پر اردن اور سعودی عرب کے  وزرائے ثقافت نے باہمی تعاون اور ثقافتی روابط بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ثقافتی سرگرمیوں کے اہتمام اور عہدیداروں کے دوروں پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں برادر ملکوں میں تاریخی مقامات کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے ثقافتی امور و بین الاقوامی تعلقات کے نگران اعلی راکان الطوق بھی موجود تھے۔

شیئر: