Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پوڈ کاسٹر ثقافت کے ذریعے نسلوں کو ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں

ان کا اہم مقصدعرب دنیا کے چمکتے ہوئے گوہر نایاب کو سامنے لانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
انتہائی خوبصورت دل کے ساتھ دیدہ زیب لباس میں ملبوس حاتم العقیل ایسے سعودی پوڈ کاسٹر ہیں جو برطانیہ میں قائم دنیا کے مشہور لگژری ڈیپارٹمنٹ سٹور ہیروڈز کے ساتھ  خاص قسم کی شراکت کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جیمز آف عربیہ کے نام سے ان کے پوڈ کاسٹ کا مقصدعرب دنیا کے چمکتے ہوئے گوہر نایاب کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ اپنے تیسرے سیزن کا آغاز کیا ہے۔

جغرافیائی طور پر کہیں بھی ہوں خطےکی شناخت بڑھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

حاتم عقیل نے بتایا کہ ہیروڈز اینڈ جیمز آف عربیہ پوڈ کاسٹ سیریز میں شراکت کر رہے ہیں، جس کی تھیم ہے'ثقافت کے ذریعے نسلوں کو ملانا'۔
پوڈ کاسٹر اور ہیروڈز کو امید ہے کہ وہ مہمانوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنائیں گے جو اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور برطانیہ و مشرق وسطی کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔
دھیمے لہجے میں بات کرنے والے میزبان حاتم عقیل نے انٹرویو کے لیے برطانیہ میں مقیم سعودیوں اور دیگر عرب شخصیات کو انتہائی زیادہ دلچسپ پایا ہے۔
سعودی پوڈ کاسٹر اپنے ورثے سے جڑے ہوئے ہیں اور زیادہ تر دبئی میں رہتے ہیں لیکن اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ جغرافیائی طور پر کہیں بھی ہیں وہ ہمیشہ اس خطے کی شناخت بڑھانے کا شوق رکھتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

برطانیہ و مشرق وسطی کے درمیان روابط بڑھانے والے مہمان ہوں گے۔ فوٹو انسٹاگرام

گذشتہ چار برسوں سے وہ آن لائن کالم بھی لکھ رہے ہیں جہاں وہ خطے میں تبدیلی لانے والوں پر روشنی ڈالتے ہیں جو سعودی منظرنامے کو مثبت انداز میں پیش کررہے ہیں۔
وہ جانتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک مختلف پلیٹ فارم سے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے اور ان افراد کی آواز کو مزید وسعت دی جائے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پوڈ کاسٹ کا آغاز کیا ہے۔
حاتم عقیل کا کہنا ہے کہ ہیروڈزمیرے لیے ایک ایسا ادارہ ہے جسے میں بچپن سے دیکھ رہا ہوں اور یہ میری پرانی یادوں کا محور ہے۔
حاتم نے بے شک اپنی زندگی کا اہم حصہ بیرون ملک گزارا لیکن ان کی ماں نے انہیں مسلسل یاد  دلایا کہ وہ اپنے ورثے سے بہت دور نہ جائیں اور اپنی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔
ان کی پیاری ماں کی خوشبو حاتم کی زندگی میں رہتی ہے۔ وہ ہر رات اپنے تکیے پر خاص پسندیدہ پرفیوم کی خوشبو کے ساتھ اپنی ماں کی یاد میں سوتے ہیں۔

 ماں نے مسلسل یاد دلایا کہ اپنی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ ماں اور بیٹے کے درمیان یہ خوشبو یادوں سے منسلک ہے جو ایک مضبوط احساس کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
حاتم عقیل کے لیے صداقت ایک کلیدی لفظ ہےاب وہ عرب تخلیق کاروں کے لیے اپنے آپ کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہ اب پوڈ کاسٹ کے ذریعے  مختلف نسلوں کو  ایک دوسرے سے ملانے کی کوشش کرنا چاہتےہیں۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کمیونٹی کے مختلف ممبران کو اظہار خیال کرنے  کی پیش کش کرتا ہے۔
حاتم عقیل نے بتایا کہ میں یورپ کے بورڈنگ سکول میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرتا رہا ہوں اور امید ہے کہ  گذشتہ برسوں میں  انہوں نے جو کچھ کیا  اسے جاری رکھیں گے۔

جیمز آف عربیہ کے ساتھ ہیروڈز کی شراکت بہترین صف بندی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے لندن جانے والوں نے نسل در نسل ہیروڈز سٹور سے خریداری کی ہے اور یہ ایک قابل اعتماد جگہ ہے۔ میں اس سیزن کا پوڈ کاسٹ بھی یہیں کروں گا۔
عقیل نے بتایا ہے کہ ان کا مقصد ہم خیال افراد کی ایک کمیونٹی بنانا اور انہیں عالمی پلیٹ فارم اور رابطوں کا وسیع نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تصور کے ساتھ سعودی ثقافت اور عرب ثقافت کو بلندسے بلند کروں گا۔ جیمز آف عربیہ کے ساتھ ہیروڈز کی شراکت بہترین صف بندی ہے اور اس کام کی ایک شاندار مثال ہے۔
 

شیئر: