Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات میں اضافہ

غیر ملکی اثاثوں میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں اضافہ 4.9 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک ساما کے ماہانہ بلیٹن کے مطابق سعودی عرب کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 170.1 بلین ریال 17.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو تیل اور نان آئل برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی اشیا کی برآمدات 272.2 بلین ریال تک بڑھ گئی ہیں جو کہ اسی مدت میں 221.1 بلین ریال سے 23.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
ٹرانسپورٹ اور تعمیرات جیسی سروسز میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں اس شعبے میں 53.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔
سعودی عرب کے غیر ملکی اثاثوں میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جو 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 4.9 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا۔
پورٹ فولیو سرمایہ کاری جس میں ایکویٹی اور انویسٹمنٹ فنڈ کے حصص اور قرض کی سکیورٹیز شامل ہیں لگاتار دوسرے مہینے میں 1.1 فیصد کی کمی آئی جو جون کے آخر تک 1.4 ٹریلین کے برابر ہے۔
تجارتی کریڈٹ، قرضے،کرنسی اور ڈپازٹس جو ’دیگر سرمایہ کاری‘ کے زمرے میں آتے ہیں اس سہ ماہی میں 2.9 فیصد بڑھ کر 1.1 ٹریلین ہو گئے جو کہ پچھلی سہ ماہی میں 9.6 فیصد کی شرح نمو سے کم ہے۔
مملکت کے اندر افراد کے لیے نئے ریزیڈینشل مارگیج کے قرضے 76.6 فیصد بڑھ گئے جو    جولائی میں 7.2 بلین ریال سے اگست میں  12.7 بلین ریال ہو گئے۔
مزید برآں، صارفین کے قرضوں اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں میں گزشتہ ماہ سے بالترتیب 2.1 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔
صارفین کے قرضے جولائی میں 436.5 بلین ریال سے بڑھ کر اگست میں 445.8 بلین ریال ہو گئے۔ اسی مدت میں کریڈٹ کارڈ کے قرضے 19.6 بلین ریال سے بڑھ کر 20.5 بلین ریال ہو گئے۔
جہاں تک سعودی عرب کے مجموعی بینک کریڈٹ کا تعلق ہے، اس میں جولائی اور اگست کے درمیان 2.3 ٹریلین ریال مالیت کے بینک کریڈٹ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

شیئر: