Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹیوں میں سعودی عرب کی رکنیت کی تجدید

شہزادی ریما کو کوآرڈینیشن کمیشن برائے برسبین 2032 اولمپکس میں نئی رکنیت دی گئی ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لیے اگلے چار سالوں کے لیے تین رکنیت کی تجدید جبکہ ایک نئی چوتھی رکنیت کا اضافہ کر رہی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تھامس نے کہا ہے کہ’ جن تین کمیٹیوں کی رکنیت کی تجدید کی گئی ہے ان میں سعووی وزیر سپورٹس،سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل مارکیٹنگ کمیشن کے رکن کے طور پر شامل ہیں‘۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز کی کمیشن برائے عوامی امور اور سماجی ترقی کے نائب صدر کے طور پر رکنیت کی تجدید کی۔
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن، سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کی بورڈ ممبر ہیں، کو صنفی مساوات، تنوع اور شمولیت میں ان کی سابقہ رکنیت کی تجدید کے علاوہ، پائیداری اور میراث کمیشن اور کوآرڈینیشن کمیشن برائے برسبین 2032 اولمپکس میں نئی رکنیت دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں مملکت کی تجدید اور اضافی رکنیت، کھیل کے شعبے میں مملکت کی ترقی اور بین الاقوامی اداروں میں سعودی صلاحیتوں کی تعداد کو مضبوط بنانے اور اس کے وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تھامس  نے اس سال کے لیے کمیشنز میں خواتین اور مردوں کی مساوی تعداد کو مقرر کیا ہے جو کہ ’کمیٹی کی حکمرانی کی سطح پر صنفی توازن کو بڑھانے کی کوششوں میں ایک تاریخی سنگ میل ہے‘۔

شیئر: