Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی بھرپور دلچسپی اور پذیرائی، درعیہ سیزن 25/26 کے پروگراموں میں توسیع کا اعلان

سیزن میں لیالی الدرعیہ کا پروگرام جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
 درعیہ سیزن 25/26 کے شاندار آغاز اور وزیٹرز اور سیاحوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث سیزن نے متعدد پروگراموں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ان پروگرامز میں سعودی عرب اور بیرون ملک سے آنے والے وزیٹرزنے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جن پروگراموں کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں ھل القصور، الحویط اور سمحان شامل ہیں جو کے اب مارچ کے چوتھے ہفتے تک جاری رہیں گے۔
اس کے علاوہ لیالی الدرعیہ کا پروگرام بھی جاری رہے گا۔
درعیہ سیزن  کی ڈائریکٹر احلام الثنیان نے کہا ہے کہ ان پروگراموں کو توسیع دینے کا فیصلہ ماضی میں حاضرین کی بھرپور حاضری کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ سیزن ثقافتی اور تاریخی مقام کے باعث حاضرین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے مثبت ردعمل آنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد کو اس تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے۔
ڈائریکٹر نے مملکت کی لیڈر شپ کی جانب سے ثقافتی اور سیاحتی سیکٹر کے لیے مسلسل تعاون کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ درعیہ سیزن کو ملنے والی توجہ نے اس کی پوزیشن کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط کیا ہے۔
الثنایان نے کہا کہ حاصل کی گئی کامیابیاں، جو متعلقہ اداروں کی کوششوں کے اشتراک کو ظاہر کرتی ہیں، درعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل احمد الخطيب کی حمایت  کے ذریعے ممکن ہو سکیں۔

یہ کامیابیاں سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی عکاسی کرتی ہیں جس میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور مملکت کی ثقافتی اور سیاحتی طور پر بین الاقوامی سطح پر پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔
درعیہ سیزن مملکت کا ایک خاص قومی سیزن ہے جس میں خطے کے تاریخی ورثے کا جشن منایا جاتا ہے اور اس میں کئی ایسے پروگرام جاری کیے جاتے ہیں جس سے خطے کی پہچان اور تاریخ کو جامع انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: