Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور جی سی سی کے درمیان تعاون کے امکانات بڑھانے کی اہمیت  پر زور

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے مملکت میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ٹوئٹر جی سی سی)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے چین اور جی سی سی کے درمیان تعاون کے امکانات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت میں متعین چینی سفیر نے اتوار کو ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور و مسائل پر تبادلہ خیال اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے چین اور جی سی سی کے درمیان تعاون کا جائزہ  لیا گیا۔
علاوہ ازیں آزاد تجارت پر مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
 اس موقع پرعلاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے چینی سفیر کو چین کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے حکومت چین اور دوست چینی عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ 

شیئر: