Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے یمن میں کویت کے نئے سفیر کی ملاقات

 یمنی بحران کے خاتمے کے لیے کویت کی کوششوں اور سپورٹ کو سراہا ہے( فوٹو ٹوئٹر جی سی سی)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل نایف الحجرف سے پیر کو جمہوریہ یمن میں کویت کے نئے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
جی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بحران کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے کویت کی کوششوں اور سپورٹ کو سراہا۔
انہوں نے کویت کے نئے سفیر کو تعینانی پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے سعودی عرب میں مالدیپ کے سفیر نے بھی ملاقات کی۔
 ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری جنرل نایف الحجرف اور مالدیپ کے سفیر محمد خلیل نے جی سی سی اور مالدیپ کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے ان امور کو آگے بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقے بھی تلاش کیے ہیں۔

شیئر: