Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمٹ کے بغیر ریت اٹھانے پر20 غیرملکی گرفتار 

ملزمان کو متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ماحولیاتی سلامتی سپیشل فورس کے ترجمان کرنل عبدالرحمن العتیبی نے کہا ہے  کہ پرمٹ کے بغیر مملکت کے  متعدد علاقوں سے ریت منتقل کرنے  والے 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق العتیبی نے بتایا کہ غیرملکیوں نے  ماحولیاتی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے مقامی شہریوں کی زمین سے ریت اور زرخیز مٹی منتقل کی تھی۔ 

گرفتارشدگان میں پاکستانی ، انڈین ،شامی، یمنی اورسوڈانی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

العتیبی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے  9 کا تعلق پاکستان، تین کا شام، تین کا سوڈان، دو کا یمن اور ایک کا انڈیا سے ہے۔ 
العتیبی نے بتایا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی اور انہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
ماحولیاتی سلامتی کے ادارے نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی مکہ مکرمہ یا ریاض یا الشرقیہ ریجن میں کسی کو جنگلی حیاتیات یا ماحولیات کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے تو  911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں اس قسم کی کوئی سرگرمی کسی کے علم میں آئے تو  999 یا 996 پر رابطہ کرکے مطلع کردے۔ 

شیئر: