Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیات کے تحفظ کی عالمی کوششوں میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں قومی ماحولیات کی حکمت عملی اور مقامی و عالمی کوششوں کے لیے متعدد پروگرام اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سٹاک ہوم میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران سعودی عرب نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

عالمی اجلاس میں بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون پر زور دیا گیا۔ فوٹو: عرب نیوز

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرنے والے مملکت کے وفد کی سربراہی ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیرعبدالرحمان الفضلی اور نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس کے سی ای او علی الغامدی نے کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عالمی اجلاس میں شامل سعودی حکام نے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدام کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی وفد نے پائیدار ترقی کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے چینلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے گرین زون کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئےعلی الغامدی نے مملکت کی طرف سے ماحولیات اور اس کے تحفظ کے لیے حکومتی خواہش کے مطابق قومی حکمت عملی کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوششوں کا اعادہ کیا۔

ماحول پرآلودگی کے منفی اثرات کم کرنے پر توجہ کا عمل جاری ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

علی الغامدی نے کہا کہ سعودی عرب کرہ ارض کی حفاظت اور بین الاقوامی طور پر انسانی ترقی و خوشحالی کے کردار کی ضمانت دینے کی ضرورت پر یقین رکھتا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت ماحولیاتی نظام کے بارے میں ایک جامع نظریہ اپناتے ہوئے مملکت میں قدرتی ماحول کو تحفظ دینےاور برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
قومی ماحولیات پروگرام کا آغاز تمام ترقیاتی شعبوں میں ماحولیاتی عزم کی سطح کو بلند کرنے، ماحول پر آلودگی اور اس کے منفی اثرات کم کرنے، قدرتی نباتاتی ڈھانچہ تیار کرنے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبےمیں بھی وسیع بنیادوں پر توجہ کا عمل جاری ہے۔
 

شیئر: