Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی قیمت مزید گرگئی: 10 اکتوبر کو ڈالر، ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پیر کو کاروباری عمل کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 217.96 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر کی قیمت 219.92 روپے رہی تھی۔
22 ستمبر کے بعد سے اب تک ڈالر کی قدر 21.75 روپے گری ہے جو گزشتہ چند ماہ کے دوران ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی کمی ہے۔
10 اکتوبر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 241.33، سعودی ریال کی قدر 57.98، اماراتی درہم 59.34، کویتی دینار 702.26، عمانی ریال 566.12 اور بحرینی دینار کی قیمت 578.14 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں