Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیائے صرف کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کی توقع

’بنیادی وجہ کنٹینر شپنگ کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کنٹینر شپنگ کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی ہے۔
جدہ چیمبر آف کامرس میں لاجسٹک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم العقیلی نے کہا ہے کہ ’سعودی مارکیٹ میں غذائی اشیا سمیت ملبوسات اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے وقت کنٹینرشپنگ کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی تھیں ‘۔
’اس کی وجہ سے غذائی اشیا سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا‘۔
’اب جبکہ کنٹینر شپنگ کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے تو اس کا اثر لا محالہ تمام اشیا پر ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کی توقع کا اندازہ اس بات سے بھی کیا جاسکتا ہے کہ کہ ایک وقت میں کنٹینرشپنگ کی قیمت 2300 ڈالر سے بڑھ کر 12 ہزار ڈالر ہوگئی تھی‘۔
’اس کی وجہ سے تمام اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا مگر اب جبکہ کنٹینر کی شپنگ معمول پر آگئی ہے تو عام طور پر قیمتیں بھی کم ہوں گی‘۔

شیئر: