Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر اور توکلنا پر’ڈیجیٹل فیملی ریکارڈ‘ کی سہولت 

ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن بھی دونوں ایپس پر دستیاب ہے( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں محکمہ سول افیئرز (احوال مدنیہ) نے سمارٹ موبائل پر’ڈیجیٹل فیملی ریکارڈ‘ کی سہولت فراہم کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ سول افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ ’اب ’ابش‘ ایپ اور ’توکلنا‘ ایپ پر ڈیجیٹل فیملی ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل محکمہ سول افیئرز، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن کا ریکارڈ دونوں ایپس پر فراہم کر چکا ہے۔‘ 
محکمہ سول افیئرز کی جانب سے ابشر اور توکلنا ایپ پر مہیا فیملی ڈیجیٹل ریکارڈ بار کوڈ کے ذریعے سرکاری دستاویز شمار ہو گا۔ اس کے ذریعے فیملی کے افراد کی تعداد اور ان سے متعلق مطلوبہ معلومات دیکھی جا سکیں گی۔ 

شیئر: