Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح 

جزیرہ شوری ’بحرالاحمر‘ 92 جزیروں میں سے ایک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ مملکت میں طویل ترین سمندری پل ’شوری‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ پل 3.3 کلو میٹرطویل ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق پل کی وجہ سے بحرہ احمر کا مغربی ساحل ، جزیرہ شوری سے جڑ گیا ہے۔ یہاں  پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ 
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا مزید کہنا ہےکہ ’جزائر امھات‘ میں  85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جزائر میں 2 بڑے ریزروٹ قائم ہوں گے۔ جزیرہ شوری بحراحمر کے  92 جزائر میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے منفرد مناظر  کے حوالے سے معروف ہے۔ اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن  بےمثال  ہے۔ 

جزیرے کی بناوٹ ڈولفن جیسی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

جزائر امھات میں ریڈ سی سینٹ ریجس ریزروٹ قائم ہوگا جس کا ڈیزائر کینگو کوما نے تیار کیا ہے یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا جس کا ڈیزائن فوسٹر اینڈ پارٹنر نے تیار کیا ہے۔  
العربیہ چینل  سے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک انجینیئر نے  بات  کرتے ہوئے کہا تھا کہ جزیرہ شوری کو ساحل سے جوڑنے والے پل پر آخری کنکریٹ لگادیا گیا ہے۔ 
پل کی تیاری میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے عالمی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔   

شیئر: