Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن شہروں  میں بارش کا امکان ہے؟

بحرالاحمرمیں ہوا کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کےبعض علاقوں میں بارش جبکہ کہیں گردوغبار چھایا رہے گا۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حائل اورحدود الشمالیہ میں علاقوں میں گردوغبار کی وجہ شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوگی۔
مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، جازان ، عیسر اورالباحہ کے بلند اورپہاڑی مقامات پرموسم آبرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں درمیانے درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مشرقی اورمکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں رات کے آخری پہردھند چھائی رہے گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرسفرکرنے والوں کو چاہئے کہ احتیاط سے کام لیں۔
بحرالاحمرمیں ہوا کی رفتار کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں ہوا شمال سے شمال مغربی جانب چلیں گی جن کی رفتار 14 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے موج ایک میٹرتک بلند ہوسکتی ہے۔

شیئر: