Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف میں 174 ججوں کی ترقی و تقرر کے شاہی احکام

سعودی وزیر انصاف نے وزارت کی طرف سے قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے( فائل فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 174 ججوں کی ترقی و تقرری کے احکام جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں بتایا کہ’ عدالتوں کو نئے ججوں کی اشد ضرورت تھی جبکہ تجربہ کار ججوں کی ترقی دینے کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عدالتی اداروں کی ضروریات بروقت پوری کرتے رہتے ہیں اس پر وہ وزارت کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں‘۔
 

شیئر: