Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کو مراکش کے فرمانروا کے مکتوب موصول

سعودی وزیر خارجہ سے پیر کو مراکشی ہم منصب نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کی جانب سے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض دفتر خارجہ میں مراکشی وزیرامور خارجہ ناصر بوریطہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیے۔
مکتوب کا تعلق مختلف شعبوں میں مراکش اور سعودی عرب کے مضبوط اور گہرے باہمی تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے مراکشی ہم منصب اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: