Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایک ہفتے کے دوران 7 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف

اب تک تین لاکھ 68 ہزار351  بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جا چکی ہیں( فوٹو ایس پی اے)  
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید سات ہزار 39 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں میں چار اینٹی پرسنل، 224  اینٹی ٹینک، چھ ہزار787 بغیر دھماکے والی جب کہ 24  دھماکہ خیز تھیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پروجیکٹ مسام نے حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 68 ہزار351  بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔  
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الحدیدۃ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔

شیئر: