Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری منصوبے یا عوامی سہولت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے پر سزا

دو برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ عوامی سہولت کے مراکز قومی منصوبے ہیں۔ ان کا مقصد سماجی صلاح و فلاح ہے۔ ان کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ جو شخص کسی سرکاری منصوبے یا عوامی سہولت کو جان بوجھ  کر نقصان پہنچائے گا اسے جرمانے اور قید کی سزا ہوگی‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ’ سرکاری منصوبے یا عوامی سہولت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے کو نقصان کی تلافی کرنا ہوگی۔ دو برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: