Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شملہ مرچ کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں ضبط

’شملہ مرچی کی کھیپ سے 39 لاکھ 89 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘ (فوٹو: واس)
ادارہ انسداد منشیات نے شملہ مرچ کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض اور جدہ سے 5 ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’شملہ مرچ کی کھیپ سے 39 لاکھ 89 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔
’کسٹم اہلکاروں نے ریاض میں موصول ہونے والی کھیپ میں بڑی مقدار میں منشیات کا انکشاف کیا‘۔
’کھیپ کو معمول کے مطابق ریلیز کیا گیا تاکہ وصول کرنے والوں کو گرفتار کیا جا سکے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریاض اور جدہ سے تین شامی ، ایک مصری اور سعودی شہری گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: