Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کے 4 مصروف ترین فضائی روٹ پر فائز

’ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جدہ، ریاض اور دمام سب سے مصروف سٹیشن ہیں‘ (فوٹو: سبق)
دنیا کے سب سے زیادہ مصروف فضائی روٹ میں سعودی عرب چار پر فائز ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فضائی سفر کے اعدادو شمار جاری کرنے والے ادارے ’OAG‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جدہ، ریاض اور دمام سب سے مصروف سٹیشن ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’دنیا کا سب سے زیادہ مصروف روٹ جدہ، قاہرہ ہے جس میں اب تک 3.2 ملین مسافر سفر کرچکے ہیں‘۔
’اسی طرح دبئی، ریاض روٹ سے اب تک 3.2 ملین مسافر سفر کرچکے ہیں اور یہ نیویارک اور لندن روٹ سے زیادہ مصروف ہوگیاجو تیسرے نمبر پر ہے اور جس میں 2.8 ملین افراد سفر کر چکے ہیں‘۔
’چوتھے نمبر پر دبئی ، لندن، پانچویں نمبر پر کولالمپور، سنگاپور، چھٹے نمبر پر دبئی ، جدہ، ساتویں نمبر پر اولانڈو، سان خوان، آٹھویں نمبر پر دبئی، ممبئی، نویں نمبر پر قاہرہ ، ریاض اور دسویں نمبر پردبئی، دہلی ہیں‘۔

شیئر: