Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف کمشنری میں سڑک کے توسیع منصوبے کا آغاز

ترقیاتی منصوبے کے تحت 521 عمارتیں منہدم کی جائیں گی( فوٹو: ٹوئٹر)
الشرقیہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ قطیف کمشنری میں شاہ عبدالعزیز شاہراہ کے ترقیاتی منصوبے پرعمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منصوبہ پانچ کلومیٹرطویل 60 میٹرچوڑا ہو گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ مقررہ پروگرام کے مطابق ترقیاتی منصوبے کے دائرے میں آنے والی عمارتیں مہندم کی جا رہی ہیں۔
منصوبے میں آنے والی عمارتوں کے مالکان کو معاوضے ادا کر دیے گئے ہیں۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکیمل سے القطیف میں شاہراہوں کا نظام بہتر ہو گا اور آبادی منظم ہو گی جس سے لوگوں کو بھی کافی سہولت میسرآئے گی۔
مقامی باشندے صحت کے اداروں، سکولوں ، کالجوں اوررہائشی مراکز مقررہ وقت پر پہنچ سکیں گے۔ سیاحتی اعتبار سے بھی شہرپرکشش ہو جائے گا۔
میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 521 عمارتیں مہندم کی جائیں گی۔ شاہ عبدالعزیز شاہراہ ’الشبیکہ‘ محلے سے لے کر’الناصرہ‘ محلے میں امیر محمد بن فہد ہسپتال تک بنایا جائے گا۔

شیئر: