Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آڑو کی سالانہ پیداوار 22.2 ہزار ٹن تک پہنچ گئی

مملکت کے پانچ علاقوں میں 1285 ہیکٹراراضی پر آڑوکی کاشت کی جاتی ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت زراعت وپانی کا کہنا ہے کہ ’آڑو کی سالانہ پیداوار 22.2 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے مملکت کی ضرورت کا 55.5 فیصد حصہ کوپورا ہوتا ہے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ مملکت کے پانچ علاقوں میں کی 1285 ہیکٹراراضی پرآڑو کی کاشت کی جاتی ہے‘۔ 
 وزارت کا کہنا تھا کہ’ یہ پھل مئی سے ستمبرتک مملکت کے علاقے الجوف، عسیر، مکہ ریجن، طائف کمشنری، تبوک اورالباحہ میں اگایا جاتاہے‘۔ 
مملکت میں کاشت کیے جانے والے آڑو کا ذائقہ منفرد ہے جو عوام الناس میں مقبول ہے جبکہ اس کی متعدد اقسام میں جن میں ’ڈیزرٹ گولڈ، ٹروبیک سنو، ٹروبیک بیوٹی ، ایئرلی گرانڈ شامل ہیں۔ 

شیئر: