Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن علاقوں میں انار کی پیداوار سب سے زیادہ

مملکت میں انار کی سالانہ پیدوار30.1 ٹن ہوتی ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ ’ سعودی عرب نے انار کی پیداوارمیں پیش رفت کی ہے‘۔
انار کی مجموعی ضرورت کا 34 فیصد مملکت سے حاصل کیاجارہا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’سعودی عرب میں انار کی سالانہ پیدوار30.1 ٹن ہوتی ہے جومقامی منڈیوں میں انار کی ضرورت کا 34 فیصد ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت زراعت کا  کہنا ہے کہ’ مملکت میں انار کی کاشت کا موسم جولائی سے دسمبرتک ہوتا ہے۔ الباحہ ، قصیم ، عسیر، الجوف اورمکہ مکرمہ ریجنز میں انار کی پیداوار دیگر علاقوں کی  نسبت سب سے زیادہ ہوتی ہے تاہم دیگر علاقوں میں بھی انار کی پیداوارکی جاتی ہے‘۔

انار کی کاشت کے لیے مخصوص اراضی کا رقبہ 1587 ہیکٹرہے(فوٹو العربیہ)

انار کی کاشت کے لیے مخصوص اراضی کا رقبہ 1587 ہیکٹرہے جبکہ مختلف علاقوں سے مختلف اقسام کے انارکاشت کیے جاتے ہیں جن میں طائفی انار، ونڈرفل ، شامی انار، الحامض انار، دیسی انارشامل ہیں۔ 
انار کے طبی فوائد کے حوالے سے وزارت زراعت نے بتایا کہ ’اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں۔ جسم میں موجود فاضل چربی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انسان کی جلد کی حفاظت جبکہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرنے کےلیے انار انتہائی اہم ہے‘۔
طبی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ’ انار کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو وٹامنز اورمعادنیات سے بھرے ہیں۔ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دل کی شریانوں کےلیے مفید ہوتا ہے جبکہ انار کے چھلکوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہے‘۔

شیئر: