Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ون ڈے رینکنگ،پاکستان کی آٹھویں پوزیشن

دبئی.. آئی سی سی نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی ۔ جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔ آسٹریلیا دوسرے اور ہند ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے لئے پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید 2 ٹیموں کے لئے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔

 

شیئر: