Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے پرائیویٹ گاڑیوں کی حوالگی کی شرائط کی وضاحت

محکمہ ٹریفک نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ ’گاڑی کی دوسرے شخص کو حوالگی کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہو گی‘ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے پرائیوٹ گاڑیوں کی مالک کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو حوالگی کی اجازت کے لیے ضروری شرائط کی وضاحت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے سعودی شہریوں اور مقیم افراد کی گاڑیوں سے متعلق یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک فالور کی جانب سے ’اپنے عزیز کو گاڑی استعمال کرنے اور مملکت سے باہر سفر‘ کی اجازت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے اجازت نامہ وزارت داخلہ کے پورٹل سے آن لائن جاری کیا جائے گا۔
’ٹیکسیوں، بسوں اور عوامی خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کے اجازت نامے شعبہ ٹریفک ہی جاری کرے گا۔‘
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ’اجازت نامے کے حصول لیے لازم ہے کہ متعلقہ گاڑی کا لائسنس اور اس کی انشورنس بھی کروائی گئی ہو۔‘
’اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ گاڑی کے مالک اور وہ جس شخص کے حوالے کی جا رہی ہے۔ وہ دونوں افراد ٹریفک کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی نہ رہے ہوں۔
مزید یہ کہ ’جس شخص کو گاڑی دی جا رہی ہے اس کے پاس پرائیوٹ گاڑی چلانے کا لائسنس موجود ہو۔‘
محکمہ ٹریفک نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ ’گاڑی کی دوسرے شخص کو حوالگی کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہو گی اور یہ اجازت نامہ بغیر کسی فیس کے جاری کیا جائے گا۔‘

شیئر: