Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فوج نے ہندوستانی فوجیوں کی نعشیں مسخ کرنے کا الزام مسترد کردیا

  را ولپنڈی ..پاک فوج نے ہند کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ الزام کے مطابق باٹ (بارڈر ایکشن ٹیم) نے ایل او سی پر بٹل سیکٹر پر حملہ کیا ۔بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اعلیٰ اور پروفیشنل آرمی ہے، کسی بھی فوجی کی بے توقیری نہیں کرتی۔ چاہے وہ ہندوستانی ہی کیوں نہ ہو۔ادھرترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہند کی جانب سے اپنے سپاہیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کے الزام میں بھی صداقت نہیں۔ پاک فوج کسی سپاہی کی لاش کی بیحرمتی نہیں کرے گی کیونکہ وہ انتہائی پیشہ ور فوج ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ پاک فوج نے غیر فوجی اقدام کرتے ہوئے گشت پر تعینات2 ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں مسخ کردیں۔ایسی غیر مناسب کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

شیئر: