Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور چین کے وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس

مشترکہ سیاسی کمیشن کے لائحہ عمل پر دستخط بھی عمل میں آئے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میں سعودی عرب اورچین کے مشترکہ سیاسی کمیشن کا چھٹا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں سعودی وفد اور چینی وزیر خارجہ وانگ پی کی صدارت میں چینی  وفد نے  دونوں ملکوں کے اعلی سطحی مشترکہ کمیشن کا  اجلاس ہوا۔  
فریقین نے دونوں دوست ملکوں کے مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشترکہ سیاسی کمیشن کے لائحہ عمل پر دستخط بھی عمل میں آئے۔ 
اجلاس میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور سیکریٹری خارجہ برائے  سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی شریک ہوئے۔ 

شیئر: