Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کا دستہ مشترکہ مشقوں کے لیے امارات پہنچ گیا

فوجی مشقیں دنیا کی اہم مشترکہ مشقوں میں شمارکی جا رہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کا خصوصی دستہ جمعے کو وار فیئر اینڈ میزائل ڈیفنس مشقوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ابوظبی میں سعودی عرب کے فوجی اتاشی کے معاون بریگیڈیئر عبداللہ بن محمد الحصان نے دستے کا خیر مقدم کیا۔
امارات کے الطفرہ ایئر بیس پر ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ امارات، امریکہ، برطانیہ، یونان، سلطنت عمان، فرانس،جرمنی، انڈیا اور آسٹریلیا کے فوجی دستے شریک ہیں۔
سعودی فضائیہ کےدستے کے کمانڈر محمد بن سعید الاحمری نے بتایا کہ’ تمام ممالک کے فوجی دستے امارات کے الطفرہ ایئر بیس پہنچ گئے ہیں‘۔

۔ سعودی فضائیہ ٹورنیڈو طیاروں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب سے فوجی دستے کے ہمراہ ٹیکنیکل اورلاجسٹک گروپ بھی پہنچ چکے ہیں۔ سعودی فضائیہ ٹورنیڈو طیاروں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔
امارات میں ہونے والی فوجی مشقیں دنیا کی اہم مشترکہ مشقوں میں شمارکی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مشقوں کی تیاریاں پیشہ وارانہ انداز سے کی گئی ہیں۔ سلامتی کے تمام تقاصے پورے کیے جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’مشقوں میں شامل ممالک کے دستے فضائی جنگ کے  آپریشنز میں حصہ لیںگے اور حقیقی جنگ جیسے ماحول میں مشترکہ کارروائی کی مشق ہوگی۔
’برادراور دوست ممالک کی افواج منصوبہ بندی اور اس پرعمدلدرآمد کے حوالے سے عسکری تجربات کا تبادلہ کریں گی۔ فضائی و تیکنیکی استعداد اور مہارت کا معیار  بہتراور شریک ممالک کے درمیان عسکری تعلقات میں استحکام لایا جائے گا۔‘

شیئر: