Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: تارکین کمپنیوں کے خلاف الیکٹرانک شکایتیں درج کرسکتے ہیں

دوحہ:قطر میں کام کرنے والے غیر ملکی اپنی کمپنیوں کے خلاف الیکٹرانک ذرائع سے شکایتیں درج کرسکتے ہیں۔ یہ باتوزارت محنت وسماجی امور میں تفتیش ونگرانی کے ادارے کے سربراہ محمد المیر نے العرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک شکایتوں کا اندراج 10مختلف زبانوں میں کیاجاسکتاہے۔ کمپنیوں کے خلاف الیکٹرانک شکایت کے اندراج کے لئے مخصوصی آلات نصب کئے گئے ہیں۔ یہ آلات وزارت محنت وسماجی امور کے علاوہ تمام حکومتی اداروں نے نصب ہیں۔انہوں نے وزارت میں مختلف زبانوں کے ماہرین موجود ہیں جو غیر ملکی مزدوروں کے مسائل سمجھ سکتے ہیں۔ شکایت درج کرنے کے خواہش مند الیکٹرانک شکایت کے اندراج کے لئے اپنے اقامے کانمبر ڈالیں گے۔ جن مزدوروں کے اقامے نہیں بنے وہ ویزہ نمبر استعمال کرسکتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: