Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری گرفتار

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق ’دوست محمد مزاری پر زمین پر قبضے کا کیس تھا۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سینچر کی شام لاہور میں گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ’دوست مزاری کو لاہور کے بحریہ ہسپتال سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں عیادت کے لیے گئے موجود تھے۔‘
اطلاعات کے مطابق دوست محمد مزاری کے دادا بلخ شیر مزاری بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وہ ان کی عیادت کے لیے آئے تھے۔ اسی وقت اینٹی کرپشن نے انہیں حراست میں لیا۔
اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق ’دوست محمد مزاری پر زمین پر قبضے کا کیس تھا جس میں سے کچھ زمین ہم واگزار کروا چکے ہیں، لیکن کچھ باقی ہے جس کے لیے انہیں پیش ہونا تھا مگر وہ نہیں ہوئے۔‘
اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا۔ تاہم سمن کی تعمیل کے باوجود ان کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

شیئر: