سعودی عرب اور امارات میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
اتوار 30 اکتوبر 2022 19:02
امارات میں ایک گرام سونے کی قیمت 3.5 درہم تک بڑھ گئی تھی( فوٹو امارات الیوم)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتوار کو سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
امارات کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے وران اس سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں ایک گرام سونے کی قیمت 3.5 درہم تک بڑھ گئی تھی تاہم اتوار 30 اکتوبر 2022 کو سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اتوار کو شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی گولڈ مارکیٹس میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 194.39 درہم ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 178.45 درہم اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 170.098 درہم رہی ہے۔
امارات میں 18 قیراط ایک گراہم سونے کی قیمت 145.79 اور14 قیراط کی قیمت 113.72 درہم رہی۔
10 قیراط ایک گرام 81.06 اور 6 قیراط ایک گرام سونا 48.60 درہم میں دستیاب رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا۔21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 173.54 ریال ریکارڈ کی گئی۔
مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 198.33 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت181.80 ریال، 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 148.75 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 115.69 ریال رہی۔
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1665.98 ریال، 22 قیراط کی گنی1745.31 ریال اور 24 قیراط کی گنی 1903.97 ریال میں فروخت کی گئی۔