جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2025 کی پہلی ششماہی میں آپریشنل کارکردگی کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 25.5 ملین مسافروں نے ایئرپورٹ سے سفر کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 6.8 فیصد اضافہ ہے۔
نسعد بخدمة أكثر من 25.5 مليون مسافر خلال النصف الأول من هذا العام عبر #مطار_الملك_عبدالعزيز
بنسبة نمو 6.8% مقارنةً بالفترة نفسها من العام الماضي.
شكرًا لثقتكم بنا، ونواصل العمل لتقديم تجربة سفر متميزة#خدمتكم_شرف pic.twitter.com/jrugJ5H8M1— مطار الملك عبدالعزيز الدولي (@KAIAirport) July 7, 2025
ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 29.4 ملین بیگیج ہینڈل کیے گئے، اس میں 11.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 4.8 ملین زمزم کین مسافروں میں تقسیم کیے۔ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ آپریشنل ڈے 5 اپریل 2025 رہا جب ایک لاکھ 78 ہزار مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا۔

یہ اعدادوشمار کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خدمات میں مسلسل توسیع کو ظاہر کرتے ہیں جو خطے کے اہم ترین فضائی مراکز میں سے ایک ہے۔
یہ کارکردگی سعودی وژن 2030 کے تحت ایئرپورٹس سٹریٹجی کے مطابق ہے جس کا مقصد 2030 تک 100 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنا، نان ایروناٹیکل ریونیو کا حصہ 45 فیصد تک بڑھانا، 2.5 ملین ٹن ایئر کارگو کو ہینڈل کرنا، ایئرپورٹ کو 150 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 12 سے 15 ملین ٹرانزٹ ٹریفک حاصل کرنا ہے۔