Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی، سعودی بجٹ 14.14 ارب ریال سرپلس

تیل کے ماسوا ذرائع سے 72.845 ارب ریال آمدنی ہوئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ’سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران قومی خزانے کو 301.86 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ 14.14 ارب ریال سرپلس ہیں‘۔ 
وزارت خزانہ نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ’ سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 950.192 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ 800.651 ارب ریال اخراجات ہوئے۔ 149.541 ارب ریال سرپلس ہیں‘۔ 
وزارت خزاانہ نے بتایا کہ’ سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں خام تیل سے 229.023 ارب ریال کی آمدنی ہوئی یہ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے‘۔
’  تیل کے ماسوا ذرائع سے 72.845 ارب ریال آمدنی ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں آمدنی چوبیس فیصد کم ہے‘۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خام تیل سے643.087 ارب ریال  کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ ماہی سال کی تیسری سہ ماہی  کے مقابلے میں67 فیصد  زیادہ ہے جبکہ سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران تیل کے ماسوائے ذرائع سے 287.106 ارب ریال کی آمدنی ہوئی‘۔
اعدا د و شمار کے مطابق یہ آمدنی گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں چار فیصد کم ہے۔

شیئر: