Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند کے فوجی کمانڈروں کے درمیان رابطہ

راولپنڈی ...ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر جنگ بندی اور امن چاہتا ہے۔ امید ہے ہندماحول کو مزید خراب کرنے کے اقدامات نہیں کرے گا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اور ہند کے درمیان راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹرز کے مقامی کمانڈرز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے ہندوستانی کمانڈر کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان نے لائن آ ف کنٹرول اور سیز فائرمعاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ا ور نہ ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی۔پاکستان نے واضح کیا کہ سیز فائر معاہدے کی ہر قیمت پر پاسداری کر یں گے۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔پاکستانی کمانڈر کی طرف سے یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر پرامن ماحول کے لئے پرعزم ہے۔ ہندسے اسی جذبے کی توقع ہے۔ آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق پاک،ہند فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ گزشتہ رات ہوا۔ ڈی جی ایم او کی سطح پر بھی رابطہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے گزشتہ روز الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر 2 فوجیوں کو ہلاک کیا اور ان کی لاشیں مسخ کردیں۔

 

شیئر: