Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کی پاکستان کے لیے مزید امداد جاری

غیر معمولی سیلاب سے ڈیڑھ  ملین مکانات جزوی یا کلی تباہ ہوئے ہیں۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 6965 افراد کی عارضی رہائش کے لیے مزید 995 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں جون کے وسط میں آنے والے غیر معمولی سیلاب کے باعث ڈیڑھ  ملین سے زیادہ مکانات جزوی یا کلی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلوں نے سڑکوں اور مواصلاتی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا ہے۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 30 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو ئے ہیں۔ فوٹو واس

واضح رہے کہ پاکستان رواں سال کے اوائل میں شروع ہونے والی مون سون کی انتہائی شدید بارشوں کی زد میں ہے اور صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کے کے نصف ملین مویشی ڈوب گئے ہیں ۔
حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے سبب 30 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو ئے ہیں اور ماہرین نے اس صورتحال  کی مکمل ذمہ دارموسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سعودی عرب کے پڑوسی ملک یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے یونٹ نے اکتوبر کے آخری ہفتے کے دوران مزید 958 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔

مسام منصوبے میں تین لاکھ 70ہزار بارودی سرنگیں ناکارہ بنایا جا چکی ہیں۔ فوٹو واس

یمن میں حوثی باغیوں کی  جانب سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد  کو مسام  پروجیکٹ  کے جانب سے صاف کیا جا رہا ہے۔
اکتوبر کے آخری ہفتے میں ناکارہ بنائے جانے والے مواد میں 8 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 284 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 662 غیر پھٹنے والے آرڈیننس اور چار دیگر دھماکہ خیز آلات شامل تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے منصوبے مسام  کے آغاز سے لے کر اب تک تین لاکھ 70ہزار 117 بارودی سرنگوں کو  ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: