Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بلیوارڈ سٹی میں سنگاپور کے وزیر کا دورہ

وزیر شینموگم کو ریاض سیزن کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سنگاپور کے وزیر داخلہ اور قانون کے شینموگم نے گذشتہ روز تیسرے ریاض سیزن میں تفریحی سرگرمیاں کے علاقے ریاض بلیوارڈ سٹی کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنگاپور کے وزیر کو ریاض زون کے تمام حصوں کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 شینموگم نے ریاض سیزن میں تفریحی سرگرمیاں کے علاقے کا دورہ کیا۔ فوٹو ٹوئٹر

اس موقع پر سنگاپور کے وزیر کے شینموگم کو ریاض سیزن کے دوران جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
ریاض بلیوارڈ سٹی کے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد اور مملکت میں سنگاپور کے سفیر چومنگ وونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ اور سفیر ان کے ہمراہ تھے۔ فوٹو ٹوئٹر

قبل ازیں سنگاپور کے وزیر داخلہ و قانون شینموگم نے ریاض میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے بھی ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: